آٹے کی کھپت میں اضافہ

آٹے کی کھپت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی پیداوار میں اضافہ کر دیا، پنجاب میں آٹے کے بیس کلو کے 12 لاکھ تھیلے فراہم کئے جا رہے ہیں۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عاصم رضا نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ایک ہفتہ قبل 7 لاکھ پچاس ہزار آٹے کے 20 کلو والے تھیلے فراہم کئے جا رہے تھے تاہم اس وقت پنجاب می 12 لاکھ آٹے کے 20 کلو کے تھیلے فراہم کر رہے ہیں۔

لاہور میں آٹے کے سپلائی 1 لاکھ 84 ہزار تھیلوں سے بڑھا کر 2 لاکھ 15 ہزار کر دی ہے۔ عاصم رضا کا کہنا تھا کہ آٹے کی صوبے بھر میں کہیں قلت نہیں ہے تاہم صارفین طلب کے مطابق آٹا خریدیں جبکہ شہر میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 805 جبکہ 10 کلو تھیلا 405 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لئے مختلف مقامات پر آٹے کے ٹرکوں کے ذریعے بھی آٹا فروخت کیا جا رہا ہے۔ شہر میں چکی کا آٹا 62 سے 65 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ ضلعی انتطامیہ کی جانب سے سرکاری گندم حاصل کرنے والی چکیوں کے لئے چکی کے آٹے کی فی کلو قیمت 45 روپے فی کلو مقرر ہے۔

عاصم رضا کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق شہر کے کسی بھی علاقے میں چکی کا آٹا فروخت نہیں کیا جا رہا۔

واضح رہے کورونا وائرس کےپیش نظرجہاں لاک ڈاون کیا گیاوہیں بازاروں میں آٹےکی قلت کا مسئلہ سراٹھانےلگا،ان حالات میں شہریوں کی سہولت کےلیےمحکمہ خوراک نےشہرکے 28 مقامات پر سستا آٹا پوائنٹس قائم کیےہیں،متعلقہ پوائنٹس پرٹرکوں کےذریعےشہریوں کو آٹا فراہم کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل کورونا وباء کےخطرے کے پیش نظرمحکمہ خوراک نے لاک ڈاون کے دوسرے روز شہرکے 58 مقامات سےسستا آٹا پوائنٹس ختم کر دیئےتھے۔