تبلیغی اجتماعات میں شرکت کرنیوالوں کی فہرستیں مرتب کرنے کا فیصلہ

تبلیغی اجتماعات میں شرکت کرنیوالوں کی فہرستیں مرتب کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ : پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال دن بدن صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے، پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2279 تک جا پہنچی ہے۔بدھ کے روز پاکستان میں کورونا وائرس سے پنجاب  میں  ایک ہلاکت ہوئی جس کے بعد پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی۔

تبلیغی جماعت کے ارکان میں کورونا وائرس پایا جانے کے پیش نظر پنجاب کے حکام نے سر جوڑ لئے، وزیرقانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری اعظم سلیمان کی زیرصدارت اجلاس ہوا،آئی جی شعیب دستگیر، کمشنر لاہور سیف انجم اور متعلقہ افسران  نے اس اجلاس میں شرکت کی ۔


اجلاس میں صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال، انتظامی امور کا جائزہ  لیا گیا،اجلاس میں تبلیغی اجتماعات میں شرکت کرنے والے افراد کی فہرستیں تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،چیف سیکرٹری نے حکم دیا ہے کہ افسران تبلیغی اجتماعات کے شرکاء کی فہرستیں فراہم کریں۔


اجلاس میں بریفنگ دی گئی ہے کہ تبلیغی جماعت کے ارکان کی سکریننگ مکمل کر لی گئی ہے، لائیو سٹاک، سوشل ویلفیئر کی گاڑیاں سکریننگ کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا،معمول کے علاج معالجے کیلئے اوپی ڈیز کو مکمل فعال کرنے کا فیصلہ بھی جاری کردیا گیا۔ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے کہا کہ پولیس اہلکاروں، وارڈنز اور دیگر عملہ کی سکریننگ کروائی جائے، قیدیوں کی منتقلی کے دوران انتظامیہ رابطے میں رہے۔


سینئر ممبر بورڈ آف ریو نیو نے کہا کہ انصاف امداد کے تحت 97 لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی،اجلاس میں قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کیلئے کمشنرز کو دالوں کے ڈیلروں سے رابطے کا حکم دیا گیا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer