سپر ہیرو کی طرح کورونا وائرس جیسی وبا سے لڑیں, علی ظفر

سپر ہیرو کی طرح کورونا وائرس جیسی وبا سے لڑیں, علی ظفر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی )گلوکار و اداکار علی ظفر نے کہا کہ سپر ہیرو کی طرح اس وبا سے لڑیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر علی ظفر نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے گھر کے جم میں نظر آرہے ہیں۔اپنی پوسٹ میں علی ظفر نے کہا کہ اپنے گھر میں جو بھی مشین آپ کو میسر ہے اس سے ورزش ضرور کریں، آپ کو آن لائن بہت سے ٹیوٹوریلز مل جائیں گے جو بتائیں گے کہ سیلف آئسولیشن کے دوران فٹ کیسے رہا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر اس وبا سے کسی سپر ہیرو کی طرح لڑیں گے، آپ کا فیورٹ سپر ہیرو کون سا ہے؟

واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ دنیا بھر میں گھروں میں قرنطینہ اختیار کئے فنکاروں سمیت ہر شخص نئے نئے مشغلے اپنا کر اور اپنے مختلف شوق پورے کر کے اپنا وقت گزار رہا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer