( سٹی 42) کپتان کی ٹیم کے اہم کھلاڑی جہانگیرترین لاہور سے اچانک لندن روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کےسینئر رہنما جہانگیرترین اہل خانہ کے ہمراہ لاہورسے اچانک لندن روانہ ہوگئے۔یاد رہے شاہ محمود قریشی نے جہانگیرترین سے متعلق سخت بیان دیاتھا۔ انہوں نے کہا تھاکہ جہانگیر ترین سرکاری میٹنگز میں بیٹھتے ہیں تو مخالفین کو موقع ملتا ہے،جہانگیر ترین میں بہت صلاحیت ہے لیکن انہیں پارٹی کے اجلاسوں کی صدارت نہیں کرنی چاہئیے۔
دوسری جانب جہانگیر ترین کا کہناتھاکہ سیاسی معاملات پر میں صرف وزیر اعظم کو جواب دہ ہوں، پاکستان کی خدمت میراحق ہے اوراس حق کو شاہ محمودسمیت کوئی بھی مجھ سےچھین نہیں سکتا۔