واپڈاسے تنازع کے باعث لیسکوانڈرگراؤنڈ ٹرانسمیشن لائن بچھانے میں ناکام

واپڈاسے تنازع کے باعث لیسکوانڈرگراؤنڈ ٹرانسمیشن لائن بچھانے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا:لڑائی لڑائی معاف کرو، ٹرانسمیشن لائن کومکمل کرو، واپڈا سے تنازع کے باعث لیسکوانڈرگرائونڈ ٹرانسمیشن لائن بچھانے میں ناکام ہو گیا۔ اکتیس مارچ کو پچاس فیصد کام مکمل کر کے عارضی طورسنی وی سے میکلورڈ روڈ گرڈ سٹیشن تک بجلی کی سپلائی شروع کر دی گئی۔

لیسکو نے انڈر گرائونڈ 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا منصوبہ 31 مارچ تک مکمل کرنا تھا، اس سے قبل جنوری میں منصوبہ مکمل کرنے کی تاریخ دی گئی تھی تاہم منصوبہ نا مکمل ہونے پر 31 مارچ کی تاریخ دی گئی، لیسکو میں ٹرانسمیشن لائن کی مدد سے تین گرڈ سٹیشنز کو آپس میں ملایا جا رہا ہے جس میں سنی ویو کو میکلورڈ روڈ جبکہ میکلورڈ روڈ کو قرطبہ گرڈ سٹیشن سے ملایا جائیگا۔

انڈر گراونڈ منصوبے کو جنوری میں مکمل ہونا تھا تاہم واپڈا سے تنازعہ کی وجہ سے تاخیر ہوئی، تاہم لیسکو نے کم لوڈ کی بنیاد پر عارضی طور پر سنی ویو سے میکلورڈ روڈ سرکٹ انرجائز کر دیا ہے۔