گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن ٹھوکر نیاز بیگ میں ٹیچرز کی تعیناتیاں


قذافی بٹ :نئے بننے والے کالجز میں عملہ کامعاملہ، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن ٹھوکر نیاز بیگ میں گیارہ ٹیچرز تعینات کر دیں۔

گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن ٹھوکر نیاز بیگ میں اساتذہ کو تعینات کر دیا گیا۔ نئے بننے والے کالج میں ابتدائی طور پر گیارہ فی میل اساتذہ کو تعینات کیا گیا۔ جن میں انگریزی، اسلامیات، فزکس، کیمسٹری، بیالوجی، ہوم اکنامکس، سائیکالوجی اور فارسی کی اساتذہ شامل۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام اساتذہ کو 15 اپریل تک چارج سنبھالنے کے احکامات جاری کر دیئے۔