ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں مہنگائی دوبارہ ڈبل ڈیجٹ میں داخل

پاکستان میں مہنگائی دوبارہ ڈبل ڈیجٹ میں داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان میں مہنگائی دوبارہ ڈبل ڈیجٹ میں داخل ہوگئی ۔ اگست 2026 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 11.15 فیصد پر پہنچ گئی۔

اگست 2026 میں مہنگائی وزارت خزانہ کے تخمینے سے بھی زیادہ ہوگئی  ۔ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی ۔

وزارت خزانہ نے اگست کے لیے مہنگائی کا تخمینہ 10 سے 11 فیصدکے درمیان لگایا تھا  ۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2026 میں مہنگائی بڑھنےکی سالانہ شرح 9.2 فیصد تھی،پاکستان میں اگست 2025 میں مہنگائی 3.1 فیصد تھی،جولائی 2026 کے مقابلےاگست2026 میں مہنگائی میں1.19فیصد اضافہ ہوا، گذشتہ ماہ دیہات میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی 1.60فیصد بڑھی، اگست2026میں شہروں میں مہنگائی میں0.91 فیصدکااضافہ ہوا، گذشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی سالانہ شرح 12.22 فیصدرہی،اگست میں شہروں میں مہنگائی کی سالانہ شرح 10.43 فیصد رہی،اگست 2026 میں ماہانہ مہنگائی کی شرح 11.2 فیصد پر پہنچ گئی۔ 
جولائی کے مقابلے میں اگست میں مہنگائی میں 1.2 فیصد کا اضافہ ہوا ۔جولائی 2026 میں مہنگائی کی شرح 9.2 فیصد تھی ۔اگست میں شہروں میں پیاز 45.8 اور انڈے 11.51 فیصد مہنگے ہوئے 

ایک ماہ میں آلو 6.8 اور سبزیاں 5.5 فیصد مہنگی ہوئیں۔اس دوران گندم 5.2 اور دالیں 4.7 فیصد مہنگی ہوئیں۔ایک ماہ میں موٹر فیول 5.6 اور واٹر سپلائی 4.1 فیصد مہنگی ہوئی ۔اگست میں بجلی چارجز 1.17 فیصد بڑھ گئے۔