ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر لاہور میں جیب کتروں کا راج ؛ رواں سال کے 7 ماہ میں 14 ہزار سے زائد افراد لٹ گئے

شہر لاہور میں جیب کتروں کا راج ؛ رواں سال کے 7 ماہ میں 14 ہزار سے زائد افراد لٹ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:شہر لاہور میں جیب تراش پہلے سے زیادہ سرگرم ہو گئے ۔گزشتہ برس کی نسبت رواں سال جیب تراشی کی وارداتوں میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔

سال 2025ء کے پہلے 7 ماہ کے دوران جیب تراشی کے 13 ہزار 114 مقدمات درج ہوئے۔رواں سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران جیب تراشی کی 14 ہزار 332 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق صدر ڈویژن میں گزشتہ برس جیب تراشی کے 2396، رواں سال 2686 مقدمات درج کئے گئے، کینٹ ڈویژن میں گزشتہ برس جیب تراشی کی 1120، رواں سال 2548 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ برس 1886، رواں سال جیب تراشی کی 1956 وارداتیں ہوئیں، سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ برس جیب تراشی کے 1696، رواں سال 1380 مقدمات درج ہوئے، سٹی ڈویژن میں گزشتہ برس 3176، رواں سال جیب تراشی کی 2976 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ برس 2840، رواں سال جیب تراشی کی 2786 وارداتیں ہوئیں۔

کینٹ، صدر اور اقبال ٹاؤن ڈویژن میں جیب تراشی کی وارداتوں میں رواں سال اضافہ ہوا۔سٹی، سول لائنز اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں جیب تراشی کی وارداتوں میں رواں سال کمی ہوئی۔جیب تراشی کی بیشتر وارداتیں مزارات، بس اڈوں، ریلوے اسٹیشن، بازاروں اور جنازوں میں ہوئیں۔