ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اینٹی کرپشن کا بڑا ایکشن،  3 سرکاری ملازمین سمیت 6 ملزمان گرفتار 

 اینٹی کرپشن کا بڑا ایکشن،  3 سرکاری ملازمین سمیت 6 ملزمان گرفتار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   طیب مقبول: فیصل آباد میں محکمہ اینٹی کرپشن نے کرپشن کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے رشوت لیتے ہوئے 3 سرکاری ملازمین سمیت 6 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

گرفتار افراد میں یونین کونسل سیکرٹری، پٹواری، دو منشی اور ڈی ایس پی کا ریڈر شامل ہیں۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق یونین کونسل نمبر 32 کے سیکرٹری ظہیر عباس کو 20 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح سمندری کے پٹواری کے منشی نعمان کو 50 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

چنیوٹ میں بھی کارروائی کے دوران پٹواری دیوان علی اور اس کے منشی زاہد کو 10 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، جبکہ ڈی ایس پی چنیوٹ کے ریڈر حسنین نواز کو بھی 10 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے حراست میں لے لیا گیا۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔