ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا خواتین پولیس افسران کو انٹرنیشنل کانفرنس میں بھیجنے سے انکار

پنجاب حکومت کا خواتین پولیس افسران کو انٹرنیشنل کانفرنس میں بھیجنے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: پنجاب حکومت نے وزیراعظم کی منظوری کے باوجود خواتین پولیس افسران کو بالی میں ہونے والی 63ویں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس کانفرنس میں شرکت سے روک دیا۔

پنجاب پولیس نے خواتین افسران کی کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا ہے کانفرنس میں پنجاب سمیت تمام صوبوں سے پولیس افسران نے شرکت کرنا تھی ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کے نیشنل پولیس بیورو نے وزیراعظم سے منظوری کے بعد افسران کو کانفرنس کیلئے منتخب کیا تھا، جبکہ امریکی آئی این ایل پروگرام کی جانب سے کانفرنس میں شرکت کے اخراجات کی معاونت کی جانی تھی۔

پنجاب حکومت نے خواتین پولیس افسران کو ان کی موجودہ ڈیوٹیز کے دوران کانفرنس میں بھجوانے سے انکار کردیا کانفرنس میں شرکت کیلئے پنجاب پولیس کی ایس ایس پی عمارہ اطہر، ایس پی زینب ایوب، ایس پی بینش فاطمہ اور ایس پی عائشہ بٹ کو منتخب کیا گیا تھا۔

اسلام آباد پولیس کی ایس پی کائنات اظہر اور خیبر پختونخوا پولیس کی ایس پی ریشم جہانگیر بھی کانفرنس میں شرکت کیلئے منتخب افسران میں شامل ہیں ایس پی شہر بانو نقوی کی بھی کانفرنس میں شرکت کیلئے اجازت مانگی گئی تھی۔