ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکو رجسٹرڈ نہیں ہوتے، وثوق سے نہیں بتاسکتا سیلاب سےکتنے متاثر ہوں گے، وزیر داخلہ سندھ

ڈاکو رجسٹرڈ نہیں ہوتے، وثوق سے نہیں بتاسکتا سیلاب سےکتنے متاثر ہوں گے، وزیر داخلہ سندھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سیلاب کی صورتحال   اور کچے میں  چھپے ڈاکوؤں  سے متعلق سندھ کے  وزیر داخلہ  ضیا لنجار  اور  صحافیوں  میں  دلچسپ گفتگو  ہوئی۔

صوبائی  وزیر داخلہ ضيا لنجار  سے صحافی نے سوال کیا کہ سیلاب کے باعث کچےکےکتنے ڈاکو  متاثر ہوں گے ؟ 

اس پر صوبائی وزیر داخلہ نے جواب دیاکہ ڈاکو  رجسٹرڈ نہیں ہوتے، وثوق سے نہیں  بتاسکتا کتنے ڈاکو متاثر ہوں گے، 400 کرمنلز ہیں جوکچے میں رہتے ہیں۔ وزیر داخلہ سندھ ضيا لنجار کا کہنا تھا کہ  سیلابی پانی کی وجہ سےکچے سے ڈاکو  بھاگیں گے، یہ درست نہیں،کچےکے آدمی کرمنلز ہوں  یا عام شہری  وہ  اپنا گھر نہیں چھوڑتے۔

صوبائی وزیر داخلہ نے یقین دلایا کہ آئندہ 6 ماہ میں ڈاکو مریں گے یا سرینڈر کریں گے۔

واضح رہے اس سے قبل  وزیر اعلیٰ  سندھ  مراد علی شاہ بتا چکے ہیں کہ پنجاب سے آنے والے  سیلابی ریلے کا رخ بند توڑ کر کچے کے علاقے  کی جانب موڑا جائے گا اورتوقع کی جارہی ہے کہ سیلابی ریلہ 10  لاکھ کیوسک سے زیادہ ہوگا جس کی وجہ سے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کچے کا علاقہ  سیلاب کی وجہ سے ڈوبے گا کیونکہ وہ  شہری آبادی اور فصلوں کو نقصان سے بچانا چاہتے ہیں ۔