ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سب سے بڑے دریاکاسب سےبڑاڈیم لبالب بھرگیا

 Tarbell Dam Pakistan, City42
کیپشن: تربیلا ڈیم لبالب بھر گیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سب سے بڑے دریا پر سب سے بڑا ڈیم لبا لب بھر گیا، اب دریا کے بالائی علاقہ میں بارش اور گلیشئیرز سے آنے والا تمام پانی ڈیم میں روکنے کی گنجائش باقی نہیں رہی۔ 

سرکاری ادارہ نے تصدیق کی ہے کہ  دریائے سندھ پر بنے تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ختم ہو گئی ہے۔ 

 تربیلا ڈیم لبا لب بھر جانے کے بعد اس برسات کے دوران ڈیم کے سپل وے کئی مرتبہ کھولے جا چکے ہیں۔
لاہور میں فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے بتایا ہے کہ دریائے سندھ پر تربیلا ڈیم پانی سے بھرگیا، تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ختم ہوگئی۔

فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن نے بتایا کہ گلگلت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے سبب دریائے سندھ میں اوپر سے پانی مسلسل آ رہا ہے۔  دریائے سندھ پر تربیلا ڈیم مکمل بھرگیا ہے اور ڈیم میں مزید پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ختم ہوگئی ہے۔

آج پیر کی شام تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1550 فٹ ہے۔ یہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی زیادہ سے زیادہ گنجائش کا درجہ ہے۔

 فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن نے بتایا کہ تربیلاڈیم میں اب دریا سے جتنا پانی آئےگا اتنا ہی پانی نیچے دریا میں ڈالا جائےگا۔

 تربیلا ڈیم دھرنے کا مپیکٹ

جب کہ سندھ کے معاون دریاؤں ستلج، بیاس، چناب، جہلم اور روای میں بھارت سے مسلسل پانی چھوڑا جا رہا ہے اور پنجاب میں بھ بارشیں ہونے سے سارا پانی سندھ دریا میں جا رہا ہے، اس دوران اگر گلگت بلتستان میں اور خیبر پختونخوا کے بالائی ضلعوں میں بارشیں ہوں گی تو  تربیلا ڈیم لبالب بھرا ہونے کی وجہ سے کشن کا کام نہیں دے گا، اب  گی بی اور بالائی پختونخوا سے آیا سارا  پانی سندھ دریا میں نیچے آئے گا۔