ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زرعی نقصان کا ازالہ اس حکومت کے بس کی بات نہیں: مسرت جمشید چیمہ

زرعی نقصان کا ازالہ اس حکومت کے بس کی بات نہیں: مسرت جمشید چیمہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سیلاب کی صورتحال یہ ہے کہ ٹھوکر سے لے کرہیڈ بلوکی تک بائیں طرف کوئی علاقہ نہیں بچ سکا اور ہر طرف پانی ہی پانی ہے ۔

  ایکس پر جاری اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ  نے کہا کہ زرعی نقصان کہیں زیادہ ہے اور ہر روز یہ بڑھتا جا رہا ہے۔ یہاں حکومت کی کارکردگی صرف ویڈیوز تک محدود ہے،رنگ روڈ کے پاس کشتیوں کے اندر کچھ ورکرز صرف ویڈیو بنا رہے تھے تاکہ اپنے باسزکو اپنی کارروائی دکھاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی نقصان کا ازالہ اس حکومت کے بس کی بات نہیں ہے،ان کی قابلیت ہم پچھلی دو فصلوں میں دیکھ ہی چکے ہیں،تمام کسان اور پاکستان کی فوڈ سکیورٹی اس وقت سنگین خطرے سے دوچار ہے ،ہزاروں دیہات ڈوب چکے ہیں لیکن حکمران چند لمحات کے لیے دفتر سے نکل کے ویڈیو بناتے ہیں اورغائب ہو جاتے ہیں۔