ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چلاس: ہیلی کاپٹر کریش کرگیا، 2 پائلٹ اور 3 ٹیکنیکل سٹاف سوار تھے

چلاس: ہیلی کاپٹر کریش کرگیا، 2 پائلٹ اور 3 ٹیکنیکل سٹاف سوار تھے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کا کہنا تھا ہمارا ایک ہیلی کاپٹر چلاس تھور کے مقام پر کریش ہو گیا ہے ۔

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث لینڈ کرنے کے بعد پھر کریش ہوا۔

ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ اور 3 ٹیکنیکل سٹاف سوار تھے ۔وزیر اعلی گلگت بلتستان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ افراد موقع پر پہنچ رہے ہیں ۔کمانڈر ایف سی این ، ڈی جی گلگت بلتستان سکاؤٹس، کمشنر دیامر سمیت عوام کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ چکی ہے ۔

فیض اللہ فراق کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر سے آگ بجھانے کی کوشش جاری ہے ۔