ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرول کی قیمت میں کمی نہ ہونا عوام سے ظلم کے مترادف، شہری مایوس

پٹرول کی قیمت میں کمی نہ ہونا عوام سے ظلم کے مترادف، شہری مایوس
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:شہریوں نے پٹرول کی قیمت میں کمی نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

 شہریوں کے مطابق پٹرول مہنگا ہونےسےمہنگائی بھی مزیدہوگی،پٹرول کی قیمت کم نہ ہوناناانصافی ہے۔پٹرول کی قیمت میں کمی نہ ہونا عوام سے ظلم کے مترادف ہے۔

 خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت 264 روپے  61 پیسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ لائٹ ڈیزل 2 روپے 40 پیسے سستا، مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 46 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ 

 ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت  269 روپے 99 پیسے مقرر، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 176 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر، جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 159 روپے 76 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔  

پٹرولیم مصوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔