ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مانسہرہ میں موسلادھار بارش سے برساتی نالہ میں طغیانی، 3 گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں  

 مانسہرہ میں موسلادھار بارش سے برساتی نالہ میں طغیانی، 3 گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )مانسہرہ اور اس کے قریبی علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد ندی نالوں میں شدید طغیانی آگئی۔

 موسلا دھار بارش کے بعد برساتی نالہ بپھر گیا جس کے نتیجے میں پانی گھروں اور بازار میں داخل ہوگیا،  ایک مکان کو  بھی نقصان پہنچا۔

 3 گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔ مدرسہ بھی ریلے کے گھیرے میں آگیا تاہم ریسکیو  اہلکاروں نے وہاں موجود طلباء کو بحفاظت ریسکیو کیا۔

 نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی آج سے 3 ستمبر ممکنہ موسلادھاربارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔