قتل کی لرزہ خیز واردات، جائیداد کا حصہ نہ دینے پر پوتے نے دادا، دادی کو قتل کردیا

 قتل کی لرزہ خیز واردات، جائیداد کا حصہ نہ دینے پر پوتے نے دادا، دادی کو قتل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کوٹ چھٹہ کے تھانہ چوٹی زیریں کی حدود میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی جہاں جائیداد کا حصہ نہ دینے پر پوتے نے دادا اور دادی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

دہرے قتل کا واقعہ موضع نواں شمالی میں پیش آیا، سفاک ملزم محمد عاصم کی فائرنگ سے 70 سالہ خدا بخش موقع پر جانبحق ہوگیا جبکہ 65 سالہ صغراں بی بی ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی۔

واقعے کی اطلاع پر ڈی پی او ڈیرہ حسن افضل اور ڈی ایس پی ارشد رند پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور ملزم عاصم سمیت شک کی بناء پر مقتولین کے بیٹوں اور داماد کو بھی گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

واقع حوالے سے ڈی ایس پی سرکل کوٹ چھٹہ محمد ارشد رند کا کہنا ہے کہ مقتول خدا بخش نے 3 ماہ قبل بیٹوں کیخلاف کاروائی کرنے کی درخواست دی تھی، ملزمان مقتول سے جائیداد کا حصہ لینا چاہتے تھے نہ دینے پر ضعیف العمر دونوں میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔

ڈی ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ قتل میں کون کون ملوث ہے جس کی مکمل تفتیش کے بعد مقدمے کا اندراج کیا جائے گا۔