کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا بیگم کوٹ کا دورہ ،انسداد ڈینگی کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا بیگم کوٹ کا دورہ ،انسداد ڈینگی کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فا ران یا مین :کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا بیگم کوٹ کا دورہ ،انسداد ڈینگی کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

تفصیلا ت کے مطا بق اے سی سٹی واثق عباس,سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر فیصل,سی او ایم سی ایل علی عباس بخاری سمیت ایل ڈبلیوایم سی ,واسا کے افسران کمشنر کے ہمراہ تھے۔

کمشنر لاہور نے بیگم کوٹ کے اہل محلہ سے انسداد ڈینگی سرویلنس کے بارے میں دریافت کیا،اہل محلہ نے بیگم کوٹ علمدین پارک کی ابتر صورتحال پر کمشنر لاہور کو آگاہ کیا،کمشنر لاہور نے ایل ڈبلیو ایم سی اور واسا کو ایم سی ایل سے ملکر پورے علاقے کی مکمل صفائی آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی، علمدین پارک اور بیگم کوٹ قبرستان کی صفائی اور جھاڑیوں کو ختم کرنے پر متعلقہ محکموں کو ڈیڈلائن بھی دی  جبکہ پورے علاقے میں ڈیپ ڈینگی سرویلنس کرانے کیلئے انٹمالوجسٹ اور خصوصی ٹیمیں لگانے کی بھی ہدایت کی۔