عارف علوی کے سیکرٹری نے ایوان صدر کا چارج چھوڑ دیا

عارف علوی کے سیکرٹری نے ایوان صدر کا چارج چھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: صدر کے سیکرٹری وقار احمد نے ایوان صدر کا چارج چھوڑ کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو اگلی ذمہ داری کے لیے رپورٹ کر دی۔

صدر عارف علوی نے گزشتہ ماہ کی 20 تاریخ کو وفاقی حکومت سے درخواست کی تھی کہ وفاقی سیکرٹری حمیرا احمد کو ان کی جگہ دی جائے لیکن انہوں نے ایوان صدر کی خدمات انجام دینے سے انکار کر دیا تھا۔

بعد ازاں کچھ دیگر وفاقی سیکرٹریوں کو ایوان صدر میں خدمات انجام دینے کو کہا گیا لیکن کسی بھی وفاقی سیکرٹری نے صدر مملکت کا سیکرٹری بننے پر رضامندی نہیں دی۔

اب ارم بخاری جو ایوان صدر میں ایڈیشنل سیکرٹری تھیں کو یہ ذمہ داری سونپ دی گئی ہیں، وہ ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ سے ہیں.

دریں اثناء وزیراعظم، وفاقی وزراء، گورنرز  اور  وزرائے اعلیٰ ساکھ کے بحران کے باعث صدر سے ملاقات سے گریز کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ جنہوں نے تقریباً تین ہفتے قبل عہدہ سنبھالا تھا، ابھی تک صدر سے ملاقات نہیں کر سکے ہیں۔ 

ذرائع نے عندیہ دیا ہے کہ صدر جن کے پاس اپنی مقررہ مدت کے 8 دن باقی ہیں انہیں اپنی مدت پوری کرنے سے پہلے ابھی تک حکومت کا کوئی ممتاز عہدیدار نہیں ملا۔

اب یہ فہم غالب ہے کہ جب بھی کوئی معزز ان سے ملاقات یا فون کرے گا تو ایسا نوٹ کرنے والے (notetaker) کی موجودگی میں ہوگا۔