کاروبار کے اوقات کار بڑھانے کیساتھ دیگر اہم فیصلے

کاروبار کے اوقات کار بڑھانے کیساتھ دیگر اہم فیصلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)لاہورمیں کاروبارکےاوقات بڑھانےکافیصلہ، لاہورمیں مارکیٹیں رات10بجےتک کھلی رہیں گی، صوبہ بھرکےمزارات بھی کھولنےکافیصلہ، مزارات پرصرف ویکسی نیٹڈافرادکوجانےکی اجازت ہوگی صرف30سال سےزائدعمرکےافرادہی مزارات پرجاسکتےہی۔

این سی او سی اورحکومت پنجاب کی سفارشات کے مطابق کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پنجاب کے منتخب اضلاع میں لاک ڈاون میں توسیع کی گئی،سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے لاک ڈاؤن آرڈر کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا، یہ نوٹی فکیشن پنجاب کے 25اضلاع میں آج سے نافذ اور 15 ستمبر تک لاگو رہے گا۔

سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کے مطابق  صرف 11ہائی رسک اضلاع میں 27 اگست  2021 کا نوٹی فکیشن لاگو ہوگا، زیادہ کیسز والے اضلاع میں لاہور، راولپنڈی ، فیصل آباد، ملتان، خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب ، بہاولپور، گوجرانوالہ اور رحیم یار خان شامل ہیں، نوٹی فکیشن کے مطابق مارکیٹیں اور کاروباروں کے اوقات کار رات 10:00 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔

اتوار کے روز اشیاء ضروریہ کی دکانوں اور کاروباروں کے علاوہ باقی تمام بند رہیں گے، ریسٹورنٹس میں 50 فیصد گنجائش کے ساتھ صرف ویکسی نیٹڈ افراد کورات 11:59 بجے تک کی اجازت ہوگی،آؤٹ ڈور ڈائننگ میں رات 11:59 تک مکمل کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھلے رہنے کی اجازت ہو گی،ان ڈور شادیوں کی تقریبات میں صرف 200 افراد کی شمولیت کی اجازت ہوگی جبکہ آؤٹ ڈور شادی کی تقریب میں 400افراد کی موجودگی کی اجازت ہوگی۔

سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہناتھا کہ صوبہ بھر کے تمام مزارات کھلے رہیں گے، مزارات پر صرف ویکسی نیٹڈ افراد کو جانے کی اجازت ہو گی، صرف 30 سال سے زائد عمر کے افراد ہی مزارات پر جا سکتے ہیں، تمام سینما گھر بند رہیں گے، تمام مذہبی ثقافتی اور دیگر ان ڈور تقریبات پر مکمل پابندی ہو گی،البتہ آؤٹ ڈور میں 300 افراد کی اجازت ہو گی۔

 کراٹے ، رگبی ، مارشل آرٹس، واٹر پولو، کبڈی اور ریسلنگ پر پابندی ہو گی، تمام جمزمیں صرف ویکسی نیٹڈ لوگوں کو ورزش کی اجازت ہو گی،تمام سرکاری و نجی دفاتر میں 100فیصد عملے کے ساتھ نارمل اوقات کار سے کام کرنے کی اجازت ہو گی، پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی گنجائش 70 سے 50 فیصد کی کر دی گئی ہے۔

ریلوے کو صرف 70 فیصد افراد کے ساتھ چلنے کی اجازت ہو گی، تفریحی پارکس، سوئمنگ پولز اور واٹر سپورٹس میں صرف 50 فیصد عملے کی اجازت ہو گی،تمام شہریوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہے صرف ویکسی نیٹڈ لوگوں کو تفریحی مقامات پر جانے کی اجازت ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer