چین کی نئی ویکسین لگوانے والوں پر کیا اثرات مرتب ہوئے؟ حیران کن انکشاف

چین کی نئی ویکسین لگوانے والوں پر کیا اثرات مرتب ہوئے؟ حیران کن انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چین میں تیار کردہ نئی ویکسین زیفی ویکس بھارتی ڈیلٹا ویریئنٹ کے خلاف بھی 77 فیصد موثر ، تمام کورونا وائرس کےخلاف اثر پذیری 90 فیصد سے بھی زیادہ نکلی۔

تفصیلات کے مطابق سائنو فارم اور سائنو ویک کے بعد چین نے کورونا کی نئی ویکسین زیفی بھی متعارف کرادی ہے جس  کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ یہ کورونا وائرس کی تمام اقسام کے خلاف 82 فیصد جبکہ خطرناک ڈیلٹا ویریئنٹ کے خلاف بھی 77 فیصد مؤثر ہے۔

نئی ویکسین کی آزمائش  چین اور پاکستان کے علاوہ ازبکستان، انڈونیشیا اور ایکواڈور میں 28500 افراد پر کی گئی ہیں،زیفی ویکس تین خوراکوں والی کورونا ویکسین ہے: پہلی خوراک کے 30 دن بعد دوسری اور مزید 30 دن بعد تیسری خوراک لگائی جاتی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق، چین اور ازبکستان کی حکومتیں زیفی ویکس کو استعمال کےلیے مارچ 2021 میں منظور کرچکی ہیں اور اب تک دونوں ملکوں میں اس ویکسین کی 10 کروڑ سے زیادہ خوراکیں لگائی جاچکی ہیں،زیفی ویکس کے منفی ضمنی اثرات بہت کم ہیں، یہ ویکسین لگوانے والے افراد میں سے کسی ایک کو بھی کووِڈ 19 کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہونا نہیں پڑا۔

تاہم اب تک ڈریپ (ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان) نے  زیفی ویکسین کو عام استعمال کے لئے منظور نہیں کیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer