کیویز کے خلاف ون ڈے سیریز ، سرفراز احمد ٹیم سے ڈراپ

کیویز کے خلاف ون ڈے سیریز ، سرفراز احمد ٹیم سے ڈراپ
کیپشن: Sarfraz Ahmed
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 20 رکنی سکواڈ کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔ شاہنواز دھانی بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد اور خوشدل شاہ کی قومی ون ڈے سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔زاہد محمود، شاہنواز دھانی، محمد وسیم جونیئر اور محمد حارث بھی قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ کا حصہ بن گئے جبکہ حارث سہیل، سلمان علی آغا، سرفراز احمد اور صہیب مقصود نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں جگہ نہیں بنا سکے۔  
اعلان کردہ سکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق،  امام الحق، حارث رؤف، حسن علی،  فخر زمان، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، افتخار احمد اور محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد حسنین، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی، عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں۔

دونوں ممالک کے مابین تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔سیریز کے تینوں میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ یہ میچز  17، 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer