شہباز شریف نے قومی حکومت نہیں قومی اتفاق رائے کی بات کی، مریم نواز

شہباز شریف نے قومی حکومت نہیں قومی اتفاق رائے کی بات کی، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے قومی حکومت کی بات نہیں کی بلکہ قومی اتفاق رائے کی بات کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ کیس میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے جو ملک کا حال کیا ہے اور جو عوام دشمنی کی مثال قائم کی ہے مجھے نہیں لگتا مفاہمت تو دور کی بات ان سے بات بھی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ   ملک جتنا تقسیم ہے اس حکومت کو نکال کر باقی جماعتوں کو آپس میں بات کرنی چاہیے۔موجودہ حکومت کی تین سالہ کارکردگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کارکردگی تو ہوتی ہے کچھ اچھا کرنا یا کچھ برا کرنا مگر موجودہ حکومت نے صرف تباہی کی ہے۔73 سالہ تاریخ میں اتنی نالائق، نااہل اور بے حس حکومت نہیں دیکھی۔انہوں نے کہا کہ ایک بار بھی چینی، آٹے،  بجلی یا پٹرول کی قیمت کم نہیں ہوئی بلکہ لاقانونیت اور زیادتی کے واقعات اتنے بڑھے ہیں جتنے کبھی تاریخ میں نہیں ہوئے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی اور اپنی جماعت کی مرضی سے ملک واپس آئیں گے۔اس حکومت اور اس کے انتقام کے سامنے پیش ہونا کوئی عقلمندی نہیں۔انہوں نے کہا کہ   ان  کا ایک ہی بیٹا ہے جس کے نکاح پر وہ نہیں جا سکی، جانے کی اجازت نہ میں نے ان سے مانگی اور نہ مانگنا چاہتی تھی۔