ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی شہریوں کے کابل ائیرپورٹ سے نکلنے میں طالبان نے مدد کی، سی این این

امریکی شہریوں کے کابل ائیرپورٹ سے نکلنے میں طالبان نے مدد کی، سی این این
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :سی این این نے انکشاف کیا ہے کہ امریکیوں کے کابل ایئرپورٹ سے نکلنے میں طالبان نے مدد فراہم کی ۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے طالبان سے خفیہ مذاکرات کئے جس کے نتیجے میں  امریکی شہریوں کا باحفاظت انخلا ممکن ہوا ۔ انخلا طالبان کی مدد اور ان کی نگرانی میں ہوا۔طالبان امریکی باشندوں کو گروپس کی شکل میں ایئرپورٹ کے خفیہ دروازوں پر  لائے جہاں سے انہیں طیاروں پر سوار کیا گیا۔یہ خفیہ دروازے  اور ایک کال سنٹر امریکی اسپیشل فورسز نے کابل ایئر پورٹ پر قائم کیے تھے۔ پہلے  امریکی شہریوں کو انخلا کا طریقہ کار سمجھایا گیا اور پھر کال سینٹرز کے ذریعے امریکیوں کو ایئرپورٹ کےپاس ایک مقام پر جمع ہونے کا کہا گیا جس کے بعد طالبان نے ان امریکیوں کی شناختی دستاویزات چیک کرکے انہیں اس خفیہ دروازے تک پہنچایا۔سی این این کی رپورٹ  کے مطابق یہ دروازہ خصوصی طور پر امریکیوں کے ایئر پورٹ کے اندر جانے کے لیے بنایا گیا تھا۔