ایمن خان کی بیٹی امل کی سالگرہ کی ویڈیو وائرل

Aiman daughter birthday
کیپشن: Aiman daughter birthday
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (زین مدنی) اداکارہ ایمن خان اور اداکار منیب بٹ کی اپنی بیٹی کی دوسری سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایمن خان اور منیب بٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں اپنی بیٹی امل منیب کی دوسری سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایمن خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام کی اسٹوری پر چند تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امل کی دوسری سالگرہ کے موقع پر امل کی خالہ منال خان اور ان کے منگیتر احسن محسن خان بھی موجود ہیں۔

ایمن خان نے اپنے انسٹا گرام پر امل منیب کے ساتھ ایک خوبصورت پرانی تصویر شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ سالگرہ مبارک میری املو۔

دوسری جانب ایمن خان کی جڑواں بہن، امل منیب کی خالہ منال خان کی جانب سے بھی امل منیب کی دوسری سالگرہ کے موقع خوب انسٹا اسٹوریز شیئر کی جا رہی ہیں، منال خان کے منگیتر احسن محسن اکرام نے بھی اپنے اکاونٹ پر منال خان اور امل خان کی ایک ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے امل منیب کو کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔