(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کی ‘حجاب’ پہن کر جم آنے کی ویڈیوز سامنے آگئیں۔
تفصیلات کےمطابق راکھی ساونت تنازعات کے باعث شہرت رکھتی ہیں اور آئے روز اپنے بیانات اور حرکتوں کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ اداکارہ کی ممبئی میں حجاب اورعبایا پہن کر گھومنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے،راکھی ساونت حجاب پہن کر جم پہنچی تھیں جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں حجاب پہننے کی وجہ بھی بتائی۔
اداکارہ کا کہنا تھاکہ یہ حجاب ان کی دوست نے تحفے میں دیا اور یہ پہن کر جم آئی ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ جم کے کپڑے پہنے ہیں تو اس پر عبایا پہن کر گھر سے نکلی ہوں۔
#RakhiSawant Wears Hijab To The Gym Is Another Controversy On The Cards? pic.twitter.com/4CWTUHHj56
— Koimoi.com (@Koimoi) August 31, 2021