ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سول سروس ایلومینائی کے وفد کی ڈی جی سول سروس اکیڈیمی سے ملاقات

سول سروس ایلومینائی کے وفد کی ڈی جی سول سروس اکیڈیمی سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعیداحمدسعید) سول سروس ایلومینائی کے وفد کی نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل سول سروس اکیڈیمی ڈاکٹر ساجد یوسفانی سے ملاقات، اس موقع پر ان کے ساتھ ڈائریکٹر سی ٹی پی ذوالفقار یونس بھی موجود تھے۔

سول سروس اکیڈمی والٹن میں ہونے والی ملاقات میں ایلومینائی کے وفد میں سابق چیئرمین پیمرا عبدالباسط خان، سابق چیئرمین ریلویز محمد جاوید انور بوبک، سابق ڈائریکٹر سول سروس اکیڈیمی اور پیٹرن انچیف جاوید نثار سید اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ریلویز قرة العین فاطمہ شامل تھیں۔ڈائریکٹر جنرل سول سروس اکیڈیمی ڈاکٹر ساجد یوسفانی کا کہنا تھا کہ سول سروس اکیڈیمی تمام سول سروس افسران کا گھر ہے اور ہم یہاں پر ہر طرح کی سہولت مہیا کریں گے جس کے ذریعے نئے آنے والے زیر تربیت افسران سینئر افسران کے تجربے اور علم سے استفادہ حاصل کرسکیں۔

اس موقع پر سول سروس ایلومینائی کے وفد نے ڈاکٹر ساجد یوسفیانی کو بریفنگ دی، سول سروس ایلومینائی کی تنظیم 2016 سے دوبارہ فعال ہونے کے بعد سول بیورکریسی کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کرتی رہی ہے۔ سابق ڈائریکٹر سی ایس اے جاوید نثار سید کی جانب سے اکیڈمی کے ملازمین کے لیے میڈی بنک کے ذریعے مفت داوﺅں کی نئی کھیپ عطیہ کی گئی جو وفات پانے والے اور دوران سروس شہید ہونے والے 369 افسران کے ایصالِ ثواب کے لئے ہے ۔

اس ملاقات کے دوران یہ طے ہوا کہ سول سروس ایلومیمنائی ہال اور سوینیئر شاپ کا بھی جلد افتتاح کیا جائے گا۔ ڈی جی سول سروس اکیڈمی نے کہا کہ سی ایس اے نے اپنی لائبریری میں سول سروس سے تعلق رکھنے والے افسران کی کتابوں کے لیے ایک کارنر مختص کیاہے جس میں ساری دنیامیں پھیلے ہوئے لکھاری افسران اپنی کتابیں بھجواسکتے ہیں۔ ایلومینائی کے ممبران کو لائبریری کی مکمل سہولت حاصل ہو گی۔ ایلومینائی ہال کو مختلف کامن اپنی ادبی اور ری یونین سرگرمیوں کے لیے استعمال کر سکیں گے۔ ایلومینائی سروس کی طرف سے کرکٹ گراﺅنڈ کی تزئین وآرائش کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ ال
یلومینائی نے ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹر سی ٹی پی کے ویزن کو خوب سراہا اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer