ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں کیلئے بری خبر

لاہوریوں کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہوریوں کیلئے بری خبر، ضلعی انتظامیہ نے 25 کلو کے آٹے کے تھیلے کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 25 کلو آٹے کے تھیلے کی فروخت بند کرنے کا فیصلہ آٹے کی طلب اور رسد کو بہتر بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز و دیگرکو ہدایات جاری کی ہیں کہ افسران اپنے علاقوں میں پرائس کنٹرول کی چیکنگ کو یقینی بنائیں،ریٹ لسٹ، سرکاری نرخوں پرعملدرآمد کو مانیٹر کریں، ڈی سی کاؤنٹرز کو چیک کیا جائے۔

 ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کا کہنا تھا کہ 10 اور 20 کلوآٹے کا تھیلا فروخت کرنے کی اجاز ت ہو گی تاہم 25 کلو آٹے کا تھیلا فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں بحران کے پیش نظر آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے سامنے حکومت بے بس دکھائی دیتی ہے جبکہ اس کے علاوہ چینی کی قیمت بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔

یوٹیلیٹی سٹورزکے عوام کو ریلیف دینے کے دعوے کے دھرے رہ گئے، مختلف اشیاء کی قیمتوں میں 2 روپے سے30 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا، سرف، کیچپ، صابن، درجہ دوم کا کوکنگ آئل اورنوڈلز 2 روپے سے15 روپے تک مہنگے کردئیے گئے۔اس مہنگائی کے طوفان نے عوام کی مشکلات مزید بڑھا دیں، عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہوگیا۔

Sughra Afzal

Content Writer