ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

16 سالہ لڑکی نے زہریلا کیمیکل پی کر موت کو گلے لگا لیا

16 سالہ لڑکی نے زہریلا کیمیکل پی کر موت کو گلے لگا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) باٹا پور کے علاقے میں 16 سالہ لڑکی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہریلا کیمیکل پی کر خودکشی کرلی، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

پولیس کے مطابق باٹاپور کے علاقے جلو موڑ کی رہائشی 16 سالہ آسیہ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گھر میں موجود زہریلا کیمیکل پی لیا، جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی۔ آسیہ کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔ آسیہ کے لواحقین کا کہنا تھا کہ وہ لوگ بھی نہیں جانتے کہ آسیہ نے خودکشی کیوں کی۔ تاہم پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔