ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعدیہ خان ) لاہور میں بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے شہری گھروں سے باہر نکل آئے، محکمہ موسمیات نے کل پھر بارش کی پیش گوئی کر دی۔

لاہور میں ابر کرم خوب برسا تو بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ سب سے زیادہ بارش جوہر ٹاؤن، مغلپورہ، صدر اور لکشمی چوک میں ریکارڈ کی گئی۔  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  مون سون کا سپیل آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے آئندہ ہفتے لاہور میں مزید بارش ہوگی جبکہ بارش کے باعث درجہ حرارت اور حبس میں کمی واقع ہوگی۔