(سٹی 42) لاہور کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئےہیں ،جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لو گ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ہیں۔تاحال اس بات کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا کہ زلزلے کی شدت کس قدر تھی اور زلزلہ کا مرکز کونسی جگہ ہے۔