شہباز علی: ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پی ایچ ایف نے آ پریشن کلین اپ کا فیصلہ کرلیا ،بڑے بڑے ناموں کو گھر بھیجنے کا امکان، قومی ہاکی ٹیم
میں تبدیلیاں کرنے پر غور۔
مصدقہ ذرائع کے مطابق ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کی ناکامی کے بعدپاکستان ہاکی ٖ فیڈریشن نے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیا،اپنے مقررہ ہدف کے حصول کی ناکامی پر قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولنٹ اولٹمین ، منیجر حسن سردار ، معاون کوچز محمد ثقلین اور ریحان بٹ کی چھٹی کرائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق اولمپئن صلاح الدین صدیقی کی سربراہی میں کام کرنے والی قومی سلیکشن کمیٹی کو بھی گھربھجوائے جانے کا امکان ہے،سلیکشن کمیٹی اور ٹیم انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ایشین گیمز میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گول کیپر عمران بٹ سمیت توقعات کے مطابق کارکردگی نہ دکھا سکے والے سینئر کھلاڑیوں کی بھی ٹیم سے مستقل بنیادوں پر چھٹی ہو سکتی ہے۔