(علی ساہی) اوورسپیڈنگ کرنیوالے شہری باز آ جائیں، ورنہ چالان بھرنا پڑے گا، شہر کی 10 اہم شاہراہوں پر سپیڈ چیکنگ ریڈار نصب کردیئے گئے ہیں۔ چھوٹی گاڑی 60 اور بڑی گاڑیاں 40 کلومیٹر سے تجاوز کرنے پر چالان ہوگا۔
سٹی 42 کے مطابق ٹریفک حادثات میں کمی لانے کے لیے شہر کی اہم شاہراہوں پر سپیڈ رڈار نصب کردیئے گئے ہیں۔ ایل ٹی وی گاڑی کی 60 اور ایچ ٹی وی کی سپیڈ 40 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔مال روڈ، فیروز پور روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ علامہ اقبال روڈ، مولانا شوکت علی روڈ، پیکوروڈ، رائیونڈ روڈ اور ڈیفنس روڈ، کینال روڈ پر 70 کلومیٹر اور40 کلومیٹر فی گھنٹہ حد مقرر کی گئی ہے۔
سیف سٹی کے کیمروں سے اوور سپیڈ گاڑیوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ شہریوں کی آگاہی کے لیے بورڈز اور ایل ای ڈیز آویزاں کر دی گئی ہیں تاکہ مقررہ سپیڈ سے تجاوز نہ کریں۔
شہریوں کا کہنا ہے یہ اچھا اقدام ہے اس سے ٹریفک حادثات پر قابو پانےمیں مدد ملے گی۔