سٹی 42: اسلام پورہ میں بجلی کا میٹر اترنے پر باپ اور بیٹے کے درمیان جھگڑ ا ہوا۔ بیٹے کے تشدد سے باپ موت کے منھ میں چلا گیا
اسلام پورہ پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ناخلف بیٹے کوگرفتارکرلیا
ملزم ابوبکرنے بحث و تکرار کے دوران اپنے والد عبدالمجیدکو دھکا دے دیا،دھکا لگنے سے 58 سالہ عبد المجید زمین پر گرا ،ہسپتال منتقل کیا گیا جو جانبر نہ ہو سکا۔
اسلام پورہ پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کر کےملزم کو گرفتار کر لیا،ایس پی سٹی کے مطابق ملزم ابوبکر کیخلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ،
Stay tuned with 24 News HD Android App