ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان میں کامیاب آپریشنز ؛ 13 دہشت گرد جہنم واصل

بلوچستان میں کامیاب آپریشنز ؛ 13 دہشت گرد جہنم واصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سیکورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی نے بلوچستان کے علاقوں میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے مجموعی طور پر 13 دہشت گرد جہنم واصل کردیے ۔ 

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز اور کاؤنٹر ٹیرراز ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کیے۔ 

بلوچستان کے ضلع کیچ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا، ہلاک دہشت گرد متعدد تخربی کارروائی میں ملوث رہے تھے۔

علاوہ ازیں کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرک میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ اہلکاروں کے پہنچنے پر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جس پر جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ان کے قبضے سے بھی بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے ملک دشمن بھارتی پراکیسز کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گروں اور سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔