ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا بھارتی کرکٹ بورڈ کو دوٹوک پیغام

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا بھارتی کرکٹ بورڈ کو دوٹوک پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھارت کو ایک بار پھر دوٹوک اور کرارا جواب دے دیا ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ وہ ایشیا کپ کی ٹرافی دینے کے لیے اُس دن بھی تیار تھے اور آج بھی تیار ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر بھارتی بورڈ چاہے تو وہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے دفتر آکر خود ٹرافی وصول کر سکتا ہے۔

محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور نہ ہی بی سی سی آئی سے کبھی معافی مانگی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا کے تمام دعوے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔

انہوں نے بھارتی میڈیا پر الزام عائد کیا کہ وہ جھوٹا پروپیگنڈا صرف اپنی عوام کو گمراہ کرنے کے لیے کر رہا ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارت کرکٹ میں سیاست کو گھسیٹ کر کھیل کی روح کو نقصان پہنچا رہا ہے، جو کہ افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔