ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورشہر میں دو مختلف مقامات پر مبینہ پولیس مقابلے، 2 ملزم زخمی حالت میں گرفتار

لاہورشہر میں دو مختلف مقامات پر مبینہ پولیس مقابلے، 2 ملزم زخمی حالت میں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عابد چو دھری :شہر کے 2مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں2ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس  کے مطابق ہنجر وال میں سی سی ڈی چوہنگ کے اہلکاروں ،ڈاکوؤں میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا،سی سی ڈی چوہنگ کے تھانیدار مشتاق نے کٹار بند روڈ پر ناکہ بندی کی تھی، ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹرسائیکل سوار 2افراد کو رکنے کا اشارہ کیا،مشکوک موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، کراس فائرنگ میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا  جبکہ دوسرا فرار ہو گیا، زخمی ملزم کی شناخت محمد طاہر ،فرار ہونیوالے کی شناخت فیضان کے نام سے ہوئی۔

اسی طرح شفیق آباد میں اے وی ایل ایس سی سی ڈی کے اہلکاروں نے گوشالاقبرستان کے قریب دو مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی،موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کر دی ،  فائرنگ کے دوران ایک ملزم حمزہ زخمی ہوا اور گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔

زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔