کلیم اختر:محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام ہمت کارڈ کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے ہمت کارڈ فیز 3 کا باضابطہ طور پرباقاعدہ افتتاح کر دیا ہے،تیسرے مرحلے میں 35,000 افراد کو ہمت کارڈ جاری کئےجائیں گے،پہلے مرحلے میں 40ہزار ،دوسرے مرحلے میں 25ہزار افراد کو ہمت کارڈ ملیں گے۔
دو مراحل میں مجموعی طور پر 65ہزار ہمت کارڈ جاری ہو چکے ہیں،اب 1 لاکھ سپیشل پرسنز کو سہ ماہی 10ہزار 500روپے دئیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر رواں سال 2لاکھ ہمت کارڈ تقسیم ہوں گے،ہمت کارڈ کے ذریعے معذور افراد کو معاشی و سماجی تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔
ہمت کارڈ افراد باہم معذوری کو بااختیار بنانے کی جانب انقلابی قدم ہے۔