ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سیلاب سےمتاثرہ ہرفردتک پہنچیں گے ،نقصان کا ازالہ ہوگا:وزیر اعلیٰ مریم نواز

 سیلاب سےمتاثرہ ہرفردتک پہنچیں گے ،نقصان کا ازالہ ہوگا:وزیر اعلیٰ مریم نواز
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:وزیر اعلیٰ مریم نوازکی ہدایت پرسیلاب زدہ علاقوں کا''فلڈسروے'' جاری ہے۔
سیلاب متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کودعائیں دیں  اوربروقت سروےشروع کرانے پروزیراعلیٰ کاشکریہ ادا کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلاب سےمتاثرہ ہرفردتک پہنچیں گے ،نقصان کا ازالہ ہوگا۔

سیلاب متاثرن کا کہنا ہے کہ نقصان کا ازالہ کرکےوزیراعلیٰ مریم نواز نےمثال قائم کردی۔یہی توخدمت ہےجوصرف مریم نواز ہی کر سکتی ہے۔
 پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب متاثرہ27اضلاع میں1314ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔فلڈسروےٹیموں نے41735سیلاب متاثرین کاڈیٹاحاصل کرلیا جبکہ مختلف اضلاع میں28632کسانوں سےمتاثرہ فصلوں کےنقصانات کی تفصیلات مرتب کی گئی ہیں۔
فلڈسروےمیں49510ایکڑسیلاب متاثرہ اراضی کی نشاندہی کر لی  گئی جبکہ ''فلڈسروے'' میں سیلاب سےمتاثرہ12500مکانات کاڈیٹاحاصل کرلیاگیا۔
پی آئی ٹی بی پیلرااورنادراسےتصدیق کےبعدمتاثرہ افرادکومالی امدادشروع کردی جائیگی۔سیلاب متاثرین کووزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازفلڈریلیف اےٹی ایم کارڈزجاری ہونگے۔