ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شکیب الحسن پر کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد

شکیب الحسن پر کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شکیب الحسن پر بنگلادیش کیلئے کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب خودساختہ جلاوطنی گزارنے والے بنگلادیشی کرکٹر شکیب الحسن نے سوشل میڈیا پر سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے ساتھ اپنی پرانی تصویر شیئر کی اور انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی۔

اُن کی اس پوسٹ کے جواب میں بنگلا دیش کے مشیر کھیل آصف محمود نے شکیب کا نام لیے بغیر کہا کہ آپ سب نے مجھے اس شخص کو دوبارہ بحال نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا، لیکن میں درست تھا۔ اس پر شکیب الحسن نے ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ آخرکار کسی نے مان لیا کہ صرف اسی کی وجہ سے میں دوبارہ بنگلا دیش کی جرسی نہیں پہن سکتا، شاید ایک دن میں اپنی مادر وطن واپس آؤں، میں بنگلادیش سے پیار کرتا ہوں۔

جس پر آصف محمود نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم شکیب الحسن کو بنگلا دیش کا جھنڈا تھامنے کی اجازت نہیں دے سکتے، میرے لیے یہ ممکن نہیں کہ میں انہیں بنگلا دیش کی جرسی پہننے دوں، میری بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے لیے واضح ہدایت ہے کہ شکیب الحسن اب کبھی بھی بنگلا دیش کیلئے نہیں کھیل سکتے۔ آصف محمود کا کہنا تھا کہ شکیب الحسن حسینہ واجد کی سیاست سے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔

مشیر کھیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ان کی پوسٹ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں تھا، سابق وزیر اعظم کرکٹ سے گہری وابستگی رکھتی تھیں، اس لیے میں نے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی۔

خیال رہے کہ شکیب الحسن بنگلا دیش کے کامیاب ترین کرکٹرز ہیں، انہوں نے آخری بار اکتوبر 2024 میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔