ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ کے بعد بھارت اور پاکستان کا اگلا ٹاکرا کب ہوگا؟

ایشیا کپ کے بعد بھارت اور پاکستان کا اگلا ٹاکرا کب ہوگا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹی 20 ایشیا کپ کے سنسنی خیز مقابلے ہوئے، کرکٹ شائقین پاکستان اور بھارت کے فائنل سے خوب لطف اندوز ہوئے کیونکہ ان ایونٹ میں پاکستان اور بھارت تین مرتبہ آمنے سامنے آئے۔ تینوں مقابلوں میں بھارتی ٹیم نے کامیابی حاصل کی اور فائنل میں بھی فتح سمیٹ کر ٹرافی اپنے نام کی۔

اب کرکٹ کے دیوانے یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ دونوں ملکوں کی ٹیمیں دوبارہ کب آمنے سامنے آئیں گی؟ اس حوالے سے کرکٹ شائقین کو طویل انتظار نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ سال 2026 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹکرا ہونے کا امکان ہے۔ 

بھارت اور پاکستان کی اگلی ممکنہ ٹکر 2026 کے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہوگی۔ یہ ایونٹ 7 فروری سے 8 مارچ 2026 تک بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا۔

امکان ہے کہ ٹورنامنٹ کا فارمیٹ 2024 والا ہی ہوگا جس میں 20 ٹیمیں شامل تھیں۔

اسی فارمیٹ کے تحت بھارت اور پاکستان کو ایک ہی گروپ میں رکھا جانے کا امکان ہے، جس کا مطلب ہے کہ دونوں ٹیمیں فروری 2026 کے وسط میں گروپ اسٹیج میں آمنے سامنے آئیں گی۔

اس لئے شائقین کو ایک بار پھر کرکٹ کے سب سے بڑے روایتی حریفوں کے درمیان دلچسپ مقابلے کا انتظار ہے۔