امتحان میں ناکامی پر طالبہ عمارت سے کود گئی،ویڈیو وائرل

امتحان میں ناکامی پر طالبہ عمارت سے کود گئی،ویڈیو وائرل
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :بھارت میں بارہویں جماعت  کے امتحانات میں  ناکامی پر لڑکی نے عمارت  سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی۔

تفصیلات کےمطابق افسوسناک  واقعہ بھارت کے شہر پٹنہ میں پیش آیا جہاں بارہویں جماعت میں ناکامی پر لڑکی نے دل برداشتہ ہوکر اپنے  اپارٹمنٹ کی چھت سے چھلاگ لگانے  جیسا انتہائی قدم اٹھایا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لڑکی کے چھلانگ لگانے کے پورے واقعے کی ویڈیو  سڑک پر کھڑے شخص کی جانب سے بنائی گئی جس میں لڑکی کو پہلے اپارٹمنٹ کی چھت پر بیٹھے روتے  اور پھرچھت سے نیچے چھلانگ لگاتے دیکھا گیا۔دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ  جیسی ہی لڑکی نے اپنے اپارٹمنٹ کی بلڈنگ سے چھلانگ لگائی تو  سڑک پر موجود ایک شخص نے لڑکی کو زمین پر گرنے سے بچاکر اس کی جان بچالی۔

رپورٹس کے مطابق اس دوران  لڑکی کو  کئی چوٹیں آئی ہیں تاہم اسے  فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ اس طرح کے واقعات بھارت میں پہلے بھی رونما ہوچکے ہیں جس میں طالب علموں نے امتحان میں ناکامی یا تعلیمی اداروں میں داخلہ نہ ہونے پر خودکشی کی ہیں۔