اداکارہ لائبہ خان کے نئے ڈرامے کا ٹیزر جاری, مداح بے صبر ہوگئے

 اداکارہ لائبہ خان کے نئے ڈرامے کا ٹیزر جاری, مداح بے صبر ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  نیجی چینل پر جلد نشر ہونے والے اداکارہ لائبہ خان کے نئے ڈرامے کا ٹیزر جاری کردیا گیا جس نے مداحوں کو بے صبر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کے نئے ڈرامہ سیریل کی پہلی جھلک نے منظرعام پر آتے ہی تہلکہ مچا دیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لائبہ خان نے ڈرامے کا ٹیزر جاری کیا جس میں انہیں ایک مخلتف کردار ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ٹیزر کے مطابق ڈرامے کی کہانی میں مرکزی کردار خوبرو اداکارہ لائبہ خان ادا کرنے جا رہی ہیں جو رمشا خان کے کردار میں سامنے آئیں گی جبکہ ان کے مدِ مقابل اداکار علی عباس اور ہارون شاہد بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گیں۔

 ڈرامے کی کہانی حقیقت بیان کرتی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اور تصاویر کے سبب شہرت حاصل کرنے کے جنون میں مبتلا ہوتی ہے اور راتوں رات  اپنی ایک الگ پہچان بنانے کے چکر میں غلط راستے کا انتخاب کرکے بڑی مشکل میں پھنس جاتی ہے۔

 ٹیزر  کے منظر عام پر آتے ہی مداحوں کا تجسس بڑھ گیا اور ساتھ ہی کئی صارفین کی جانب سے ڈرامہ جلد نشر کیے جانے پر بے صبری دیکھی گئی۔