بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری، مزید 10 افراد کیخلاف مقدمہ درج

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری، مزید 10 افراد کیخلاف مقدمہ درج
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقار حسین منگی :ملک بھر میں بڑھتی بجلی قیمتوں کے خلاف گزشتہ ماہ سے کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، سیپکو کی جانب سے گزشتہ روز آپریشن کے دوران مزید 10بجلی چوروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق سیپکو کی جانب سے لقمان فیض آباد اسٹاپ کچھری روڈ میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا آپریشن کے دوران 10 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ،آپریشن کی قیادت ایکسین واپڈا تاج محمد ماکو اور ہائیڈروں یونین کے صدر لالا نزاکت پٹھان کر رہے ہیں،کئی دوکانوں پٹرول پمپس اور گھروں سے چوری کے کنکشن کاٹ دیئے گئے، ایسکین  تاج محمد کا کہناتھا کہ بجلی چوروں کو معاف نہیں کریں گے وہ قوم کے مجرم ہیں ۔