عمران خان کے وارنٹ گرفتاری, پی ٹی آئی رہنما کے اہم بیانات

Imran Khan warrant
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری،اسلام آباد پولیس نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے۔اس پر تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا موقف بھی سامنے آیا، کہا کہ عمران خان کو حراست میں لینے کی غلطی نہ کرنا، پچھتاؤ گے۔

تفصیلات کےمطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے شدید مذمت کی جاری ہے، اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کو حراست میں لینے کی غلطی نہ کرنا، پچھتاؤ گے، مراد سعید کا کہناتھا کہ عمران خان نے پاکستان کے عوام کے بہتر مستقبل کیلئے فیصلے کئے، اسحاق ڈار مفرور کو واپس لایا گیا، عمران خان ہی کرپٹ افراد کو جیلوں میں ڈال سکتا ہے۔

کچھ دیر پہلے اطلاع ملی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے ہیں،اسلام آباد اور پنڈی کے لوگ بنی گالہ پہنچیں،جس طرح پہلے گرفتاری کو روکا تھا آج پھر روکیں گے، ملیکہ بخاری کا کہناتھا کہ رانا ثنااللہ کی ایما پر عمران خان کو گرفتار کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے، ان کا جب بھی دل چاہتا ہے عمران خان پر مقدمہ درج کرتے ہیں،ہم جمہوریت کے تسلسل کو قائم رکھنا چاہتے ہیں،

M .SAJID .KHAN

Content Writer