ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو عدالت سے بڑا ریلیف

Lahore High Court Saad Rizvi
کیپشن: Saad Rizvi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی کالعدم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس طارق سلیم شیخ نے کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ کے چچا امیر حسین کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواستگزار کے وکیل برہان معظم ملک نے موقف اختیار کیا تھا کہ جماعت مکمل مذہبی جماعت ہے جسکا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، نقص امن عامہ کے تحت نظر بند کیا گیا۔

وفاقی اور پنجاب حکومت کے لاء افسران نے سعد رضوی کیخلاف تحریری مواد پیش کرتے ہوئے نظر بندی کیخلاف درخواست کو مسترد کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے نظر بندی کا اقدام کالعدم قرار دے دیا۔

واضح رہے صوبائی نظر ثانی بورڈ نے 2 جولائی کو نظربندی میں توسیع کے لیے حکومتی درخواست مسترد کر دی تھی. صوبائی نظر ثانی بور ایم پی او کے تحت نظر بندی میں توسیع کی درخواست خارج کی تھی، توسیع نہ ہونے پر سعد رضوی کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت 10 جولائی کو دوبارہ نظر بند کر دیا گیا تھا۔