شاپنگ بیگز پر پابندی، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

 شاپنگ بیگز پر پابندی، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) شاپنگ بیگز پر پابندی کے معاملے پر ایم پی اے اسوہ آفتاب کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی۔

مسلم لیگ( ن) کی رکن صوبائی اسمبلی اسوہ آفتاب کی جانب سےجمع کروائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہےکہ پنجاب میں شاپنگ بیگز بنانے والی 5 ہزار فیکٹریاں ہیں اور ان فیکٹریوں میں 10 لاکھ سے زائد ملازمین کام کررہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ حکومت ان 10 لاکھ ملازمین کو بیروز گار کر کے کونسی ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کر نا چاہتی ہے جبکہ فیکٹریوں پر پابندی کا مجوزہ قانون معاشی قتل ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہےکہ شاپنگ بیگز پر پابندی کے قانون پر نظر ثانی کی جائے، تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے قانونی مسودہ تیار کیا جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer