ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سمن آباد کے علاقےمیں افسوسناک واقعہ

سمن آباد کے علاقےمیں افسوسناک واقعہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سمن آباد کے علاقے میں افسوسناک واقعہ،  گھر کی چھت گر نے سے ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابقسمن آباد کے علاقے پکی ٹھٹھی میں گھرکی چھت گرگئی، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی، سات سے زائد افراد تاحال ملبے تلے د بے ہوئے ہیں، ریسکیو آپریشن جاری۔

امدادی ٹیمیں ریسکیو آپریشن میں تاحال مصروف ہیں، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک 75 سالہ شخص محمد شریف ملبے سے مردہ حالت میں برآمد ہواہے جبکہ تین زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔

ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ عمارت بوسیدہ تھی جس کی وجہ سے چھت منہدم ہوگئی۔   

ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، ڈی سی اصغر جوئیہ موقع پر پہنچ کر ریسکیو  کی نگرانی میں مصروف رہے۔

Shazia Bashir

Content Writer