ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ادویات کی خریداری کا طریقہ کار وضع نہ کر سکا

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ادویات کی خریداری کا طریقہ کار وضع نہ کر سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے ہاتھ کھڑے کر دیئے، ادویات خریداری کا میکنزم وضع نہ کیا جاسکا، سنٹرل سسٹم نہ بننے پر ٹیچنگ ہسپتالوں کو رواں مالی سال میں انفرادی طور پر ادویات کی خریداری کا عمل مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے ادویات خریداری کا مربوط سسٹم وضع نہ کرنے پر دو برس قبل صوبائی کابینہ کی منظوری سے محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر کی جانب سے ادویہ ساز فرموں کی پری کوالیفکیشن اور ریٹس کے تحت ٹیچنگ ہسپتال ادویات خریدتے رہے۔

30 جون 2018 کو ادویات کی پرائمری ہیلتھ کی پری کوالیفکیشن کے تحت ادویات خریداری کی خصوصی چھوٹ ختم ہوگئی ہے، دو برس تک محکمہ پرائمری ہیلتھ کی پری کوالیفکیشن اور ریٹس پر ادویات خریداری کے دوران محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے اپنا مربوط اور شفاف میکانزم وضع کرنا تھا جو نہ ہوسکا۔

 اس ناکامی کے بعد ہدایت کی گئی ہے کہ ٹیچنگ ہسپتال انفرادی طور پر فرموں کی پری کوالیفکیشن کریں اور ریٹس طے کرکے ادویات خریدیں۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے ادویات خریداری کا میکنزم وضع نہ کرنے پر اب ایک مرتبہ پھر ٹیچنگ ہسپتال پرانے فرسودہ طریقہ کار کو اپنائیں گے۔