سعید احمد سعید: وزیر ریلوے شیخ رشید کی افسران کو قلیوں کی پرانی سرخ وردی بحال کرنے کی ہدایت، سرخ رنگ کی شلوار قمیض اور سر پر سرخ پگڑی نما ٹوپی کی بحالی پر قلی بھی مطمئن ہیں۔
وزیر ریلوے نے قلیوں کے مطالبہ پر ریلوے حکام کو قلیوں کی سبز رنگ کی یونیفارم کی جگہ پر صدیوں سے استعمال ہونے والی سرخ رنگ کی یونیفارم بحال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ قلی حضرات بھی پرانی وردی بحال ہونے پر خاصے خوش اور مطمئن دکھائی دیتے ہیں۔پرانی وردی کی بحالی پر قلیوں کا کہنا تھا کہ دو سال قبل سرخ رنگ کی وردی تبدیل کرکے سبز رنگ کی کر دی گئی تھی۔ سرخ وردی قلیوں کی پہچان ہے جس کی بحالی پر شیخ رشید کے شکر گزار ہیں۔
قلیوں کا کہنا تھا کہ سبز رنگ کی وردی سےان میں اور مسافروں میں پہچان کرنا مشکل تھا کیونکہ بعض مسافروں نے بھی سبز رنگ کے کپڑے زیب تن کئے ہوتے تھے۔ لہذا اب نمایاں فرق سے دیہاڑی میں بھی فرق پڑے گا۔